نوابشاہ: الخدمت کے تحت سرکاری دفاتر و عبادتگاہوںمیں جراثیم کش اسپرے

174

نواب شاہ (بیورورپورٹ)الخدمت فاونڈیشن کے تحت کورونا وائرس کے خطرے کے تدارک کے لیے درجنوں مساجد و دیگر مقامات پر جراثیم کش اسپرے کیا گیا ۔ الخدمت ضلع نوابشاہ کے صدر انجینئر عبدالوہاب خان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے نتیجے میں ہونے والے لاک ڈاؤن کے متاثرین میں پہلے روز سے راشن کی فراہمی شروع کر دی گئی تھی اسی طرح تیار کھانے کے علاوہ مچھر دانیاں بھی تقسیم کیگئیں لوگوں کے لیے آن لائن میڈیکل سہولت بھی فراہم کی جارہی ہے جبکہ مذہبی مقامات مساجد، گرجا گھر ، مندر،شہر کے پولیس اسٹیشن اے، بی، ائرپورٹ تھانہ، وومن پولیس اسٹیشن، 15 کے دفاتر، ایس ایس پی آفس اور اس سے ملحقہ دفاتر شامل ہیں جراثیم کش اسپرے کیا گیا دوسری طرف سکرنڈ اور باندھی الخدمت اور جماعت اسلامی کے زیر اہتمام روزانہ مستحق افراد کے لیے پہلے روزے سے افطاری کا انتظام کیا جا رہا ہے جبکہ سکرنڈ میں 70 گھروں میں 10 کلو کے آٹا کے بیگز بھی تقسیم گئے۔ جماعت اسلامی کے ضلعی امیر سرور احمد قریشی نے نواب شاہ، سکرنڈ اور باندھی کے مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے علاقے میں الخدمت سے تعاون کریں تاکہ متاثرہ لوگوں کی زیادہ سے زیادہ مدد کی جا سکے۔