اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ ہماری اولین ترجیح عوام کی زندگی کو محفوظ بنانا ہے اور ایک سازش کے تحت ہماری خدمت کے اس جذبے کو سبوتاژ کرنے کی کوشش جارہی ہے، چیئرمین بلاول زرداری نے ان خیالات کا اظہار اپنی سربراہی میں پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات کے وڈیو لنک کے ذریعے ہونے والے اہم اجلاس کے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ روزانہ اجرت پر کام کرنے والے لوگوں کے لیے موجودہ حکومت نے اب تک کچھ نہیں کیا، پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت صرف ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی جانب سے دی گئی گائیڈ لائن پر کام کررہی ہے، سندھ حکومت کے بروقت اقدامات سے پاکستان اوہان، اٹلی اور نیویارک بننے سے بچ گیا اور سندھ حکومت کے اقدامات کی پیروی کرکے دیگر صوبوں کوبھی صورت حال کو کنٹرول کرنے کا موقع ملا، ہماری سیاست کا محور عوام کی خدمت ہے۔