تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) جرمنی کی جانب سے ایران نواز لبنانی ملیشیا حزب اللہ کو بلیک لسٹ کیے جانے ایران نے سخت غم وغصے کا اظہار کردیا۔ ایرانی حکام کا کہنا تھا کہ حزب اللہ کوبلیک لسٹ کیا جانا امریکا اور صہیونی حکومت کے پروپیگنڈے کا حصہ ہے۔ دوسری جانب برلن کے اعلان کو 2روز گزرنے کے بعد بھی لبنانی حکومت کی طرف سے کسی قسم کا رد عمل سامنے نہیں آیا۔ حزب اللہ کو بلیک لسٹ کرنا اور تنظیم کو دہشت گرد گروہ قرار دے کر سخت اقتصادی پابندیاں عائد کرنا لبنان کے لیے غیر معمولی واقعہ ہے۔