عراق میں ایران نواز ملیشیا کے 12 ارکان ہلاک

101

بغداد (انٹرنیشنل ڈیسک) عراق میں شدت پسند تنظیم داعش کے جنگجوؤں نے ایرانی ملیشیا حشد الشعبی کے 12 ارکان کو ہلاک کر دیا۔ عراقی سیکورٹی حکام نے بتایا کہ جنگجوؤں نے تکریت کے جنوبی علاقے میں صبح سویرے حملہ کیا۔ داعش کے جنگجوؤں نے حشد الشعبی کے ٹرالر پر حملہ کرکے اس میں سوار 12افراد کو ہلاک کیا اور اس کے بعد ٹرالر کو بھی نذر آتش کر دیا۔ واضح رہے کہ عراق نے امریکی فوج کے تعاون سے دسمبر 2017 ء میں داعش کو شکست دینے کا دعویٰ کیا تھا۔