لاڑکانہ، بے روزگاری سے تنگ 25 سالہ نوجوان نے پستول کا فائر کر کے خودکشی کرلی

146

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) لاڑکانہ کے قریب تھانہ رشید وگن کی حدود گاؤں گھنور کھکھرانی میں لاک ڈائون کے باعث بے روزگاری سے تنگ آکر 25 سالہ نوجوان فدا کھکھرانی نے گھر میں خود پر پستول کا فائر کر کے اپنی جان لے لی، اطلاع پر حد کے تھانہ کی پولیس نے پہنچ کر لاش چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کیا، جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی گئی، ورثا کے مطابق فدا کھکھرانی کراچی میں فیکٹری میں مزدوری کرتا تھا اور کئی روز سے بے روزگار تھا، جس نے بے روزگاری سے تنگ آکر خودکشی کرلی۔