لاڑکانہ میں 40ویں روز مکمل طور پر لاک ڈائون، 12 سے 3 بجے تک تمام دکانیں بند رہیں

325

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) سندھ کے دیگر شہروں کی طرح لاڑکانہ میں بھی 40ویں روز مکمل طور پر لاک ڈائون رہا، جس کے باعث شہر کے اہم کاروباری مراکز سمیت چھوٹی بڑی دکانیں بند رہیں، تاہم پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے انتظامات سخت کرتے ہوئے جمعہ کے روز کی مناسبت سے 12 بجے سے 3 بجے تک تمام دکانیں کروا دی گئیں جبکہ اس دوران سڑکوں اور گلیوں میں شہریوں کا آنا جانا جاری رہا۔ کورونا کیسز میں مقامی سطح پر اضافے کے بعد ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیل کیے گئے علاقے دڑی محلہ، باقرانی روڈ، نواں تک محلہ، سمیع آباد، قافلہ سرائے، سامٹیا روڈ، علی گوہر آباد کی کئی گلیوں کے داخلی و خارجی راستوں پر رکاوٹیں اور قناطیں لگا کر بند کردی گئیں جہاں پولیس اہلکاروں کو بڑی تعداد میں تعینات بھی کیا گیا۔ جمعے کے روز مساجد میں 5 افراد کو نماز ادا کرنے کی ہدایات دی گئیں جبکہ کئی مساجد میں بڑی تعداد میں نمازیوں نے نماز ادا کی۔