لاڑکانہ، کار کے تعاقب میں پولیس موبائل الٹنے سے اہلکار جاں بحق

462

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) لاڑکانہ کے قریب تھانہ کنگا کی حدود ٹھوف چوسول پولیس چیکنگ پوائنٹ پر تعینات پولیس اہلکاروں کی جانب سے مشکوک کار کو روکنے کی کوشش کی، تاہم کار کے تعاقب میں پولیس گاڑی الٹ کر عاقل شاخ میں گرگئی، نتیجے میں گاؤں محبوب بنگلو کا رہائشی پولیس اہلکار مشتاق احمد سانگی موقع پر دم توڑ گیا جبکہ ڈرائیور پولیس اہلکار گاؤں شاہنواز جتوئی کا رہائشی روشن علی جتوئی زخمی ہوگیا۔ لاش اور زخمی کو چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کیا۔ اطلاع پر ایس ایس پی لاڑکانہ مسعود احمد بنگش نے پہنچ کر تفصیلات معلومات کیں۔ اس موقع پر انہوں نے واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیس محکمے کی طرف سے دینے والی لازوال قربانیوں کا سلسلہ جاری ہے، اس دکھ کی گھڑی میں محکمہ پولیس اپنے شہید اور زخمی جوانوں کی فیملیز کے ساتھ کھڑی ہے، پولیس جوانوں کی قربانیاں رائیگاں جانے نہیں دی جائے گی، ہم اپنے جوانوں کی لازوال قربانیوں کو کبھی بھلا نہیں سکتے، ملوث افراد کو جلد گرفتار کیا جائے گا۔ دوسری جانب شہید ہونے والے اہلکار کی لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کی گئی جبکہ لاش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔ دوسری جانب آخری اطلاع موصول ہونے تک کوئی گرفتاری عمل میں آسکی اور نہ مقدمہ درج ہوسکا۔