سراج الحق‘ امیر العظیم ودیگرکا مولانا عبدالرؤف کے انتقال پر اظہار افسوس

171

لاہور( نمائندہ جسارت) اتحاد العلماء سندھ کے صدر شیخ الحدیث مولانا عبد الرئوف کے انتقال پر امیر جماعت اسلامی سینیٹرسراج الحق ،سیکرٹری جنرل امیر العظیم ،نائب امراء لیاقت بلوچ، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ،پروفیسر محمد ابراہیم ،میاں محمد اسلم ،اسدللہ بھٹوایڈووکیٹ ،راشدنسیم،ڈاکٹر معراج لہدیٰ صدیقی ،عبد الغفار عزیز ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد اصغر ،اظہر اقبال حسن ،حافظ ساجد انور ،سید وقاص انجم جعفری ،مرکزی رہنما حافظ محمد ادریس ،مولانا عبدالمالک اور سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف نے مولانا عبد الرئوف کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کیلئے جنت میں اعلیٰ درجات اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کہ ہے ۔سینیٹر سراج الحق نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ جماعت اسلامی اور ملک و قوم آج دو بڑی علمی شخصیات سے محروم ہوگئے ہیں ۔مرحومین نے اپنے پوری زندگی ملک میں غلبہ دین اور اسلام کی تبلیغ و اشاعت کے لئے وقف کررکھی تھی ۔ان کی نظام مصطفی ﷺ کے نفاذ کی جدوجہد کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔