وینزویلا نے ایران میں سونے کے انبار لگا دئیے

775

عالمی منڈی میں شدید مندی اور امریکی پابندیوں کی میں آنے کے بعد ایران اور وینزویلا کی معیشتیں لڑکھڑا گئیں۔

بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق وینزویلا کے سرکاری ذمے داران نےتقریبا 9 ٹن سونا رواں ماہ طیاروں کےذریعے ایران پہنچا دیا ہے ،سونے کی مجموعی مالیت 50 کروڑ ڈالر کے سے زائد ہے ،یہ سونا وینزویلا میں پٹرول کی ناکارہ ریفائنریز کو دوبارہ زندگی بخشنے کےسلسلے میں ایران کی مددکےمقابل بطور ادائیگی بھیجاگیا ہے۔

وینزویلا کےاقتصادی بحران نےملکی معیشت کے بخیے ادھیڑ دیے ہیں ،اس وقت ملکی خزانے میں نقدی کی صورت میں صرف 6.3 ارب ڈالر باقی رہ گئے ہیں۔جو کہ  گزشتہ تین دہائیوں میں سب سے کم ترین حجم ہے۔

دوسری جانب ایسا نظر آتا ہے کہ دونوں ممالک امریکی پابندیوں اور تیل کی قیمتوں میں شدیدگراوٹ کا مقابلہ مل کرکرنا چاہتے ہیں جبکہ کھٹن حالات میں سونا ایران کیلئے آمدنی کا ایک نیا ذریعہ ہے۔

وینزویلا سے سونے کے اس حجم کو منتقل کرنے والی فضائی کمپنی کوئی اورنہیں بلکہ ماہان ایئر ہے جو امریکی پابندیوں کی فہرست میں شامل ہے۔

رپورٹ کے مطابق ماہان ایئر نے صرف گذشتہ ہفتے اپنے 6 طیارے براعظم جنوبی امریکا میں واقع ملک وینزویلا بھیجے۔ ان طیاروں میں فاضل پرزہ جات کے علاوہ وہ ٹیکنیشنز بھی موجود تھے جنہوں نے وینزویلا کے شمال مغربی ساحل پرمرکزی ریفائنری کی مرمت میں مدد کی۔

جس کے عوض وینزویلا  کی حکومت نے ماہان ایئر کے طیاروں کوسونے سےبھر دیاتا کہ وہ ایران واپسی کی راہ لیں۔

واضح رہے کہ وینزویلا کے حکام اور عہدے داران کو اعلانیہ طور پر اس ڈیل کے بارے میں گفتگو کی اجازت نہیں دی گئی۔

یاد رہے کہ واشنگٹن نے 2011 میں ماہان ایئر پر پابندیاں عائد کی تھیں،امریکا کے مطابق کمپنی نے ایرانی پاسداران انقلاب کو مالی اور لوجسٹک سپورٹ پیش کی تھی۔

Southcom Iran is hauling Gold out of Venezuela - (We) Are The News