ملک میں لاک ڈاؤن کے سبب سینکڑوں خواتین ملازمتوں سے فارغ

512

فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے ملک میں جاری لاک ڈاؤن کے پیش نظر خواتین کو ملازمتوں سے فارغ کرنے سے متعلق سروے رپورٹ جاری کردی۔

فاان کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لاک ڈاؤن کے باعث 26 فیصد خواتین کو اپنے ملازمتوں سے ہاتھ دھونا پڑا ہے۔ ان میں سے 14 فیصد خواتین کو مستقل طور پر برطرف کر دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ملازمتوں سے برطرف کی گئی 15 فیصد خواتین کا تعلق صوبہ سندھ جبکہ 3 فیصد کا تعلق بلوچستان سے ہے۔

برطرف خواتین میں فیکٹری ورکرز، سیلز پرسنز، نجی اسکولز، اسپتالوں اور دیگر تجارتی اداروں میں کام کرنے والی خواتین شامل ہیں۔ ان خواتین کی اکثریت واجبات کی منظوری کی منتظر تھیں جبکہ 28 فیصد خواتین وفاقی حکومت کے احساس پروگرام میں امداد کے لیے درخواست دے چکی ہیں۔