کراچی: (حماد حسین) انڈس یونیورسٹی کی جانب سے لاک ڈاؤن کے دوران طلبا کو کسی قسم کی فیس جمع کروانے کی رعایت نا دینے اور فیس جمع کروانے کے لیے دباؤ ڈالنے کے خلاف طلبا نے احتجاج کیا۔
تفصیلات کے مطابق لاک ڈاؤن میں کاروباری وتجارتی سرگرمیوں کی بندش اور مشکل معاشی صورتحال کے دوران طلبا کو فیسوں میں ریلیف اور مہلت نہ دیکھنے پر مختلف شعبہ جات کے درجنوں طلبا میدان میں آگئے۔
فیسوں میں ریلیف اور رعایت نہ دینے پر طلبا نے انتظامیہ کے خلاف نعرے باری کی اور مطالبہ کیا کہ لاک ڈاون جیسی صورتحال میں طلبا کو ریلیف دیا جائے۔
احتجاجی طلبا کا کہنا تھا کہ لاک ڈاون کے باعث والدین بھی مالی بحران کا شکار ہیں اور ایسے کٹھن وقت میں جامعہ انتظامیہ کا کہنا ہے فیس جمع کرائے ورنا گھر پر ہی بیٹھیں۔
مظاہرین نے کہا کہ حکومت سندھ سے مطالبہ ہے کہ طلبا کے مسائل پر بھی نظر ثانی کریں۔