شہباز شریف کا پھر لندن جانے کا پلان، عزیزوں سے صلاح مشورے

165

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے ایک بار پھر لندن جانے کا پلان ترتیب دینا شروع کر دیا۔ بااثر حلقوںمیں شہباز شریف سے متعلق چہ مہ گوئیاں عروج پر پہنچ گئیں۔ معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے دوبارہ لندن جانے کے لیے اپنے قریبی دوستوں اور عزیزوں سے صلاح مشورے شروع کر دیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف اس وقت انتہائی مایوسی کا شکار ہیں اور وہ سمجھتے ہیں کہ ان کا پاکستان آنے کا فیصلہ غلط تھا جبکہ وطن واپسی کے دوران ان کے مقاصد بھی پورے نہیں ہوئے۔ ذرائع نے بتایا کہ شہباز شریف کو اب محسوس ہونے لگا ہے کہ حکومت نے ان کے گرد گھیرا تنگ کرنا شروع کر دیاہے اور اس حوالے سے نیب کی جانب سے متعدد نوٹس بھی موصول ہو چکے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ شہباز شریف نے اسلام آباد میں انتہائی قریبی دوست سے لندن جانے کے لیے بات کی اور ان کو کہا کہ پاکستان سے جانے کے لیے ان کی مدد کریں۔