کورونا سے لاکھوں افراد غربت کی لکیر سے مزید نیچے چلے گئے، شیخ رشید

202

اسلام آباد( آن لائن )وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ کورونا کااثر پاکستان کے مزدور پر بھی ہو گا ، لاکھوں افراد غربت کی لکیر سے مزید نیچے چلے جائیں گے ،ہمیں ہمت نہیں ہارنی ،میرا ریلوے کے مزدوروں سے وعدہ ہے کسی کو نہیں نکالا جائے گا ، ریلوے کے مزدوروں کی ترقی کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھوں گا ، ایم ایل ون آنے سے ایک لاکھ افراد کو روز گار ملے گا ۔ یوم مئی کے موقع پر ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ یوم مزدور کے عالمی دن کے موقع پر پاکستان کے مزدوروں کے جوشکو سلام پیش کرتا ہوں ۔ انہوںنے کہاکہ امریکا جیسے ملک میں کورونا وبا کی وجہ سے3کروڑافراد بیروزگار ہو گئے ،کورونا کااثر پاکستان کے مزدور پر بھی ہوگا ، لاکھوں افراد غربت کی لکیر سے مزید نیچے چلے جائیں گے،ہمیں ہمت نہیں ہارنی۔انہوںنے کہاکہ کورونا سے سب سے زیادہ متاثر مزدور طبقہ ہوا ہے ،میرا ریلوے کے مزدوروں سے وعدہ ہے کسی کو نہیں نکالا جائے گا ، ریلوے کے مزدوروں کی ترقی کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھوں گا ، ایم ایل ون آنے سے ایک لاکھ افراد کو روز گار ملے گا۔ انہوںنے کہاکہ ایم ایل ون کی بنیاد اسی سال رکھی جائے گی اور مجھے امید ہے چین کے سربراہان بھی آئیں گے ،اس مشکل وقت میں ہمیں اللہ سے رجوع اور دعا کرنی چاہیے کہ وہ ہماری مدد کرے ۔