دادو (نمائندہ جسارت) دادو میں سگ گزیدگی کا واقعہ، آوارہ کتوں نے 5 سالہ بچے کو نوچ کر شدید زخمی کردیا، زخمی بچہ اسپتال میں ویکسین نا ملنے پر تڑپ تڑپ کر دم توڑ گیا۔ دادو شہر کے قریب گاؤں دودانی جمالی میں آوارہ کتوں کا راج، کتوں نے 5 سالہ بچے علی دوست جمالی کو نوچ کر شدید زخمی کردیا، زخمی بچے کو سول اسپتال دادو منتقل کردیا گیا۔ سول اسپتال میں ویکسین نا ہونے کے باعث تڑپ تڑپ کر دم توڑ گیا، کمسن بچے کے جاں بحق ہونے کے باعث گھر میں کہرام مچ گیا۔