لاڑکانہ ،سیفٹی افسر کا بازاروں کا دورہ ،عدم صفائی پر برہمی کا اظہار

133

لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) ڈائریکٹر سندھ فوڈ اتھارٹی عائشہ جونیجو کی ہدایات پر سیفٹی آفیسر محمد علی سومرو اور محمد اسلم شر نے شہر کے جیلس بازار، مچھلی مارکیٹ، ایمپائر روڈ، سچل کالونی سمیت دیگر علاقوں میں قائم اشیا خورونوش، مرغی، دودھ اور دہی کے دکانوں کا دورہ کرتے ہوئے صفائی کے ناقص انتظامات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے دکانداروں کو ہدایت کی کہ حکومت سندھ کی جانب سے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بناکر صفائی کے بہتر انتظامات کیے جائیں خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔