سکھر (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی پاکستان کے نائب صدر سابق رکن قومی اسمبلی اسداللہ بھٹو نے الخدمت مرکز سکھر کا دورہ کیا۔ انہوںنے الخدمت کی جانب سے جاری سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور معلومات حاصل کیں۔ اس موقع پر انہیں الخدمت کے سرپرست مولانا حزب اللہ جکھرو، صدر مامون الرشید، صوبائی کوآرڈینیٹر خیر محمد تنیو، زبیر حفیظ شیخ و دیگر نے الخدمت کی فلاحی سرگرمیوںکے بارے آگاہ کیا۔ اسد اللہ بھٹو نے الخدمت سکھر کی کارکردگی کو سراہا اور تعریف کی۔ اسدا للہ بھٹو نے فرنٹ لائن پر کام کرنے والوں کو حفاظتی کٹس بھی تقسیم کیں۔