دادو(نمائندہ جسارت)دادو میں سماجی تنظیم تھردیپ کی جانب سے سکسیس (کامیاب) پروگرام کے تحت 21 مستحق خاندانوں میں 4 لاکھ 31 ہزار روپے کے امدادی چیک تقسیم کیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق یونین کونسل مراد آباد، اور پیر شاہنواز میں سماجی تنظیم تھردیپ کی جانب سے 21 خاندانوں میں مالی امداد کے 4 لاکھ 31 ہزار روپے کے چیک تقسیم کیے گئے۔ تھردیپ کے منیجر عبدالغفار بگھیو نے کہا کہ سکسیس (کامیاب) پروگرام ضلع دادو میں 2016ء سے چل رہا ہے جو یورپی یونین کی جانب سے دیاگیا ہے اس پروگرام کے تحت غربت کو کم کرنے کیلیے جذبہ پیدا کرنا ہے کہ جیسے وہ مستحق اپنے پاؤں پر کھڑے ہوسکیں اپنی گھریلو ضروریات پوری کرسکیں۔ یہ پروگرام 2021ء جنوری تک چلے گا جس میں پاورٹی اسکور کارڈ غربت سروے کے مطابق مستحق خاندانوں کو مالی مدد والے چیک تقسیم کیے جائیں گے چیک تقسیم کے دوران ڈسٹرکٹ منیجر عبدالغفار بگھیو، پروگرام آفیسر حمیرا نور، یونٹ انچارج ثناء علی پنہور اور سوشل آرگنائزر حاجی حارث بھگڑی موجود تھے۔