نوابشاہ، حفاظتی ٹیکے لگوانے کے لیے عوام پریشان، ہیلتھ سینٹر حسینی روڈ کا عملہ غائب

158

نوابشاہ (سٹی رپورٹر) نوابشاہ میں حفاظتی ٹیکے لگوانے کے لیے عوام پریشان، ہیلتھ سینٹر حسینی روڈ کا اسٹاف غائب ہوگیا۔ ہیلتھ سینٹر کا عملہ لاکھوں روپوں کی ویکسین اور سینٹر چھوڑ کر ڈیوٹی کے دوران اپنے گھروں کے کام کاج میں مصروف جبکہ عوام کو مسلسل ذہنی اذیت کا شکار بنایا جارہا ہے۔ اس سلسلے میں عوام کا کہنا ہے کہ ایک طرف تو لاک ڈائون کی صورتحال میں عوام پریشان ہے جبکہ دوسری جانب حکام بالا اس جانب توجہ دینے کے لیے تیار نہیں۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ حفاظتی ٹیکوں کے متعلقہ اسپتالوں میں عملے کو پابند کیا جائے تاکہ عوام پریشان نہ ہوں۔