عالمی سطح پر کورونا وائرس کے اثرات میں کمی دیکھنے میں آرہی ہے جس کے بعد متعدد ممالک نے لاک ڈائون میں نرمی کرنا شروع کردی ہے۔
غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق امریکا کے بعد یورپی ممالک سب سے زیادہ کوروناوائرس وبا سے متاثر ہیں۔ عالمی وبا سے شدید متاثر ہونے والا دوسرا بڑا یورپی ملک اسپین ہے۔
کوروناوائرس کے کیسز و اموات کی تعداد میں کمی سامنے آنے کے بعد اسپین کی حکومت نے 11 مئی سے مرحلہ وار لاک ڈاؤن میں نرمی کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ اس سے قبل حکومت نے ملک کے متعدد اداروں اور شعبوں کو کی سرگرمیاں جاری رکھنے کی اجازت دے دی تھی۔
اسپین کی وزیر اعظم پیڈرو سانچز نے جون تک مرحلہ وار کاروباری و دیگر شعبوں کو بحال کرنے کا منصوبہ پیش کیا ہے۔
واضح رہے کہ اسپین میں کوروناوائرس کے کیسز کی تعداد 236,899 ہے جبکہ اموات کی تعداد 24,275 ہے۔