دادو، رمضان میں گرانفروشی میں اضافہ، دس سے زائد دکانداروں پر جرمانے، متعدد گرفتار

116

دادو (نمائندہ جسارت) رمضان آتے ہی گرانفروشی میں اضافہ ہوگیا، شہریوں کی شکایات پر تحصیلدار دادو عبدالحمید کھوکھر کی جانب سے دادو کے موندر ناکہ اور دیگر علاقوں میں گرانفروشی کرنے والوں کیخلاف کارروائیاں، تحصیلدار کے پہنچتے ہی درجنوں دکاندار دکانیں بند کرکے فرار ہوگئے۔ تحصیلدار نے سبزی، پھل اور کریانہ کے سامان کی خریداری کرنے والوں سے ایشا کے نرخ پوچھنے کے بعد منافع خور دکانداروں پر کارروائیاں کرتے ہوئے دس سے زائد دکانداروں پر جرمانے عائد کیے جبکہ متعد گرفتار بھی کرلیے گئے۔