لاڑکانہ ،چورسرکاری ٹریکٹر چوری کرکے لے گئے

116

لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) لاڑکانہ شہر کے تھانہ دڑی کی حد بیت المال کالونی میں قائم سرکاری ڈسپوزل مشین پر نامعلوم چوروں نے رات کے وقت دھاوا بول کر مبینہ طور پر چوکیدار کو یرغمال بناتے ہوئے سرکاری ٹریکٹر چوری کرکے لے گئے، اطلاع پر حد کے تھانہ کی پولیس و دیگر متعلقہ افسران نے پہنچ کر واقعے کے متعلق معلومات لی جبکہ واقعے کا اطلاع پر میئر خیرمحمد شیخ و ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ کو بھی دیا گیا، پولیس کے مطابق چوری کے اطلاع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کیے گئے ہیں تمام جلد ٹریکٹر برآمد کرکے چوروں کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، دوسری جانب آخری اطلاع موصول ہونے تک واقعے کا مقدمہ درج نہ ہوسکا اور نہ کوئی گرفتاری عمل میں آسکی۔