وزیراعظم عمران خان اورایران کے صدر حسن روحانی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس کے دوران موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان اورایران کے صدر حسن روحانی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا،ایران کے صدر حسن روحانی نے وزیراعظم عمران خان کو رمضان المبارک کی مبارکباد دی ۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان کورونا وائرس اور ٹڈی دل کے حملےسے پیدا ہونی والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔