قومی یکجہتی کو سبوتاژ کر کے نئے تجربات نہیں کرسکتے، مولانا فضل الرحمن

490
عمران خان اپنی زبان کو قابو میں رکھیں ورنہ قابو کرنا آتا ہے، پی ڈی ایم

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ ہم قومی یکجہتی کوسبوتاژکرکےنئےتجربات نہیں کرسکتے، اٹھارہویں ترمیم میں کسی ترمیم کی اجازت نہیں دےسکتے۔

 فضل الرحمن نے نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کہتی ہےاٹھارویں ترمیم پردوبارہ غورکریں گے، اس حوالے سے ناجائزحکومتوں کواس قسم کےجوازفراہم نہ کیےجائیں، وبائی بیماریوں سےسیاسی موقف تبدیل نہیں ہوتے، پہلےسےنافذایوارڈمیں کوئی ردوبدل نہیں ہوگا،یہ سب کااتفاق رائےہے۔

این ایف سی اورصوبوں کےمحصولات پربھی تمام جماعتوں کااتفاق رائےہے، میں نےتمام اپوزیشن جماعتوں سےرابطہ کیاہے، اٹھارویں ترمیم پر بھی تمام اپوزیشن جماعتیں ایک پیج پرہیں۔