تہران: کورونا وائرس سے بچنے کیلیے زہریلا میتھانول کیمیکل پینے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 728 ہو گئی
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایران میں کوروناوائرس سے بچنے کیلئے سوشل میڈیا پر گردش کرتے ہوئے ٹوٹکوں پر عمل کرتے ہوئے 728 لوگ میتھانول کیمیکل پینے سے ہلاک ہوگئےہیں جبکہ اس سے قبل 66 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
کیمیکل پینے والے افراد میں سے223 افراد اسپتال پہنچنے سے قبل ہی دم توڑ گئے جبکہ باقی افراد ہسپتال میں زیرِ علاج رہنے کے دوران ہلاک ہوئے۔
ایرانی مشیر صحت حسین حسانیان کا کہنا ہے رواں برس کوروناوائرس کے ابتدائی دنوں میں زہریلا کیمیکل پینے سے ہلاک ہونے والے افراد میں 10 گناہ اضافہ ہوا ہے۔
ایرانی وزارت صحت کے ترجمان کیانوش جہاں پور نے کا کہنا تھا کہ 5 ہزار سے زائد افراد نے کوروناوائرس سے بچنے کیلئے زہریلا کیمیکل پیا جن میں سے 525 افراد میتھانول الکوحل سے ہلاک ہوئے جبکہ 90لوگ بینائی کھو بیٹھے۔
واضح رہے کہ ایران میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 92,584 جبکہ اموات کی تعداد 5,877 ہے۔