شام کے شہر افرن میں دھماکا، 46 افراد جاں بحق

593

شام کے شہر افرن میں تیل سے بھرے ٹرک کے ذریعے دھماکہ کیا گیا جس میں 11 بچے اور 36 افراد ہلاک ہوئے۔

غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق دھماکہ مقامی مارکیٹ کو نشانہ بناتے ہوئے کیا گیا جہاں شہری رمضان کی خریداری کررہے تھے۔ اطلاعات کے مطابق دھماکے میں ترک حمایت یافتہ جگجو بھی مارے گئے ہیں.

سیرین آبزرویٹری کے سربراہ رامی عبدالرحمان نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکے میں 46 افراد مارے گئے ہیں جن میں 11 بچے بھی شامل ہیں جبکہ 50 زخمی ہیں۔ بعض کی حالت تشویشناک ہے جبکہ مرنے والوں میں 6 ترک حمایت یافتہ جنگجو بھی شامل ہیں۔

ترک وزارت دفاع نے حملے کا الزام کرد تنظیم پر عائد کیا ہے جبکہ امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے واقعے کی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ درجنوں افراد کو خریداری کے وقت نشانہ بنانا بزدلانہ اور شیطانی عمل ہے۔