وفاقی حکومت نے کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کو سیالکوٹ سے میدان میں اتارنے کی تیاری کر لی۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ سےٹائیگر فورس کو میدان میں اتارنےکی شروعات کر رہے ہیں، نوجوانوں کو مساجد،اسپتالوں اور اہم مقامات پر عوامی خدمت کا موقع دیا جائے گا۔
عثمان ڈار کے مطابق سیاسی وابستگی سے بالا عوامی نمائندے ٹائیگر فورس کی قیادت کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیالکوٹ کے تمام ارکان اسمبلی کوخط لکھے گئے۔
معاون خصوصی عثمان ڈار کا مزید کہنا تھا کہ مرحلہ وار ٹائیگر فورس کو ملک بھر میں متحرک کیا جائے گا۔