اسلام آباد (صباح نیوز) سابق چیئرمین سینیٹ و رہنما پیپلز پارٹی، سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ منافع کمانے والے طاقتوروں کو کورونا کے نام پر فائدہ پہنچایا جارہا ہے‘ ملازمین کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی اس یقین دہانی پر عمل نہیں کراسکی کہ ملازمین کو تنخواہ ملے گی اور نوکری سے نہیں نکالا جائے گا۔ رضا ربانی نے کہا کہ کئی بینکوں نے لاک ڈائون میں اپنی برانچز بند کردیں‘ مشین ٹول فیکٹری کے ملازمین کو تنخواہ نہیں ملی‘ ای سی سی کی منظوری کے باوجود یومیہ اجرت والوں کو مالی ریلیف نہیں ملا جبکہ دوسری جانب حکومت نے تعمیرات کے شعبیکے لیے آرڈیننس فوری جاری کردیا اور انہیں کالا دھن سفید کرنے کی اجازت بھی دے دی۔