سکھر (نمائندہ جسارت) کورونا میں مبتلا حسینی روڈ کا رہائشی شخص انتقال کرگیا، ساٹھ سالا شخص میں تین روز قبل کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی، طبیعت کی خرابی پر متاثرہ مریض کو خیرپور کے آئسولیشن وارڈ میں رکھا گیا تھا۔ دوران علاج متاثرہ شخص آج دم توڑ گیا ، متوفی کے اہل خانہ کو گھر میں ہی کورنٹائن کردیا گیا ہے مقامی سطح پر کورونا سے جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد چار ہوگئی ہے۔ سکھر شہر کورونا پازیٹو کیسز کی تعداد 60 ہے، کورونا میں مبتلا ہوکر انتقال کر جانے والے حسینی روڈ کے رہائشی شخص کو نواں گوٹھ قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ ہدایات کے مطابق صرف پانچ افراد نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔