ایران اپنے دفاع کیلئے تیار ہے، حسن روحانی

956

تہران: ایرانی  صدر حسن روحانی  کا کہنا ہے کہ ایران کسی بھی قسم کے تنازعہ پر پہل نہیں کرے گا تاہم اپنا دفاع کرنے کیلے ایران پوی طرح تیار ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی صدر حسن روحانی نے امریکہ کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران تنازعہ نہیں چاہتا اور نہ ہی اُس میں پہل کرتا ہے۔

حسن روحانی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ایران   خطے میں ہونے والی امریکہ کی تمام کارروائیوں کی قریبی نگرانی کررہا ہے۔ اگر کوئی حملہ ہوا تو جوابی کارروائی کی جائی گی۔

واضح  رہے کہ حال ہی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی کشتیوں کو تباہ کرنے کی دھمکی دی تھی اور کہا تھا کہ ایرانی بیڑے امریکی جہازوں کو ہراساں کررہے ہیں۔