چین سے مزید طبی سامان پاکستان پہنچ گیا

497

اسلام آباد: کورونا وائرس کی آفت میں چین نے پاکستان کا ساتھ نہ چھوڑا، چین سے خریدے گئے طبی سامان کی ایک اور کھیپ پاکستان پہنچ گئی۔

نیشنل ڈیزاسٹرمنیجمنٹ اتھارٹی(این ڈی ایم اے) کا کہنا ہےکہ چین سے خریدے گئےطبی سامان کی ایک اور کھیپ قومی ایئرلائن پی آئی اے کا خصوصی طیارہ 18 ٹن سامان لےکر اسلام آباد ایئر پورٹ پہنچی۔ چین سے خریدے گئے سامان میں 159 ویٹی لیٹرز اور 15ایکسرے مشین بھی شامل ہیں۔

چین سے آنے والے سامان میں200تھرمل گنز اور طبی عملہ  کیلئے ذاتی حفاظتی اشیاء بھی شامل ہیں جبکہ   2لاکھ 90ہزارسرجیکل ماسک، 15ہزار حفاظتی سوٹ، 30ہزاردستانوں کے جوڑے اور 5ہزار حفاظتی عینکیں شامل ہیں۔

چیئرمین این ڈی ایم اے نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ چین کی طر ف سے حفاظتی سامان موصول ہوگیا ہےاور مشکل وقت میں امداد پر چین کےمشکور ہیں،آج سامان کی چوتھی پرواز آئی ہے، حکومت نے اس حوالے سے کافی کام کیا اور جو سامان بہت ضروری تھا وہ پاکستان میں لایا گیا ہے۔

لیفیٹننٹ جنرل محمد افضل نے بتایا کہ آئندہ کچھ روز میں مزید سامان آئے گا، پاکستان  اب یومیہ 30 سے 40 ہزار ٹیسٹنگ کی صلاحیت رکھتا ہے۔