لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) شکارپور شہر میں کوٹڈیجی کا رہائشی 19 سالا ٹرک کلینر دلبر مری بجلی کی 11 ہزار تاروں سے کرنٹ لگنے کے باعث بے ہوش ہوگیا جسے ساتھی مزدوروں نے تشویش ناک حالت میں لاڑکانہ چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کیا، جہاں دوران علاج دلبر مری زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا جبکہ ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی گئی جبکہ ورثا لاش کوٹ ڈیجی کے گئے جہاں لاش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔