بدوملہی (آن لائن )مسلم لیگ (ن ) کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کرپشن کے مگر مچھوں کا مجموعہ ہے ، حکمرانوں کی ناتجربہ کاری سے پاکستان کو بہت سنگین بحران کا سامنا ہے ، کارخانے اور کاروبار کورونا سے پہلے ہی بند ہو رہے تھے ، حکومت کی ساری توجہ صرف مساجد کی طرف ہے ،مساجد پر جس طرح لاک ڈاؤن ’’ان فورس‘‘بند کیا جا رہا ہے اسی طرح بازاروں، دفاتر اور منڈیوں میں کیا جائے تو اس کے اثرات بہتر آئیں گے اس وقت سوائے مساجد کے ہر جگہ لاک ڈاؤن ٹوٹ چکا ہے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے مطالبہ کیا کہ قومی اسمبلی کا اجلاس بلایا جائے تاکہ اپوزیشن ملکی معیشت کی بحالی کے لیے سوالات پوچھ سکے ۔مظلوم کشمیر کے مسلمان 8 ماہ سے لاک ڈوان میں بند ہیں، حکومت کشمیر کے لیے سفارتی مہم چلانے میں ناکام ہو گئی ہے ،حکومت آٹے اور چینی کے اسکینڈل سے بھاگ رہی ہے ،اب کئی ہفتوں کی مہلت مانگی جارہی ہے ۔ خان صاحب آپ کو بھی تلاشی دینا ہو گی قوم کو رسیدیں پیش کرنا ہوں گی اتنا پیسہ لیا کہاں خرچ کیا سب بتانا ہو گا کیوں عدالتی سٹے کے پیچھے چھپنے کی کوشش کی جارہی ہے اگر آپ مسٹر کلین ہیں تو فارن فنڈنگ کیسیز پر شفاف تحقیقات کا اعلان کریں حکومت کی چھتری کے تلے آٹا چینی لوٹتے رہے آٹا اور چینی کے کرداروں کے 150 ارب کا ڈاکا ڈالا ان کو کیفرکرار تک پہنچائیں لیکن یہ آپ نہیں کریں گے کیونکہ سب آپ کی اے ٹی ایم مشین ہیں آپ ان کے پیسوں سے الیکشن لڑتے اور خرچے چلاتے ہیں آپ انکو بچانے کے لئے ہاتھ پاوں مار رہے ہیں۔