سرگودھا (آئی این پی) سرگودھا میں کورونا مریضوں اور مشتبہ مریضوں سمیت مختلف جگہوں پر قرنطینہ کیے گئے سیکڑوں افراد کا ضلعی انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج۔ زرعی کالج میں ٹیسٹوں کیلیے لائے گئے زائرین اور ٹی بی اسپتال میں قائم آئسولیشن وارڈ کے کورونا مریضوں اور مشتبہ مریضوں کی بنا پر سیل کیے گئے تبلیغی مرکز، محمدی کالونی گلی نمبر 10 اور گلشن حیات کالونی کے مکینوں نے کہا ہے کہ ماہ رمضان کا آغاز ہوچکا ہے، ہمارے ٹیسٹ منفی آنے اور ٹیسٹوں کیلیے لیا گیا، وقت گزر جانے کے باوجود انتظامیہ ہمیں جانے نہیں دے رہی، ہمیں اشیا خور و نوش سمیت دیگر مشکلات کا سامنا ہے، انتظامیہ نے ہماری زندگیاں خطرے میں ڈال دی ہیں، ہمارے ساتھ کسی طرح کا تعاون نہیں کیا جا رہا۔