سکھر، پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما خورشید احمد شاہ کا ملازم بھی کورونا کا متاثر نکلا

172

سکھر (نمائندہ جسارت) سکھر میں پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ کا ملازم بھی کورونا کا متاثر نکلا، قرنطینہ سینٹر منتقل کردیا گیا، خورشید شاہ اور ملازم کی فیملیز کو کورنٹائن کردیا گیا، پیپلزپارٹی کے رہنما کے گھر میں جراثیم کش اسپرے بھی کیا گیا،سکھر میں پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ کے ایک ملازم میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے ڈی ایچ او سکھر شبیر دایو کے مطابق ملازم کو قرنطینہ سینٹر منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ملازم کی فیملی اور خورشید شاہ کے اہل خانہ کو گھروں میں ہی کورنٹائن کردیا گیا ہے ضلعی انتظامیہ کے مطابق خورشید شاہ کے اہل خانہ اور ملازم کے خاندان کے افراد کے بھی کرونا ٹیسٹ لیے جائیں گے جبکہ خورشید شاہ کی رہائش گاہ پر انتظامیہ کی جانب سے جراثیم کش اسپرے کرادیا گیا ہے خورشید شاہ کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ملازم کی ڈیوٹی بنگلے کے گیٹ پرتھی اس کا گھر کے اندر آنا جانا نہیں تھا اور سکھر کے علاقے نواں گوٹھ میں مقیم تھا۔