سکھر( نمائندہ جسارت)ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں نے تھانہ مبارک پور میں سومرو اور کھوکھر برادری کے درمیان جھگڑے کانوٹس لے لیا، ترجمان پولیس کے مطابق ایس ایس پی کے احکامات پر ایس ایچ او مبارک پور کی قیادت میں پولیس نے کارروائی کر کے ملزم اقبال سومرو کو گرفتارکر لیا۔ سومرو اور کھوکھر برادری کے درمیان معمولی بات پر جھگڑے میں مرد خواتین سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے تھے۔ واقعے کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ایس ایس پی سکھر نے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او کو ملزمان کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کیے جس پر ایس ایچ او کی قیادت میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم اقبال سومرو کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔