لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) بلوچستان کے علاقے باریجہ روڈ پر میہڑ سے خضدار جانے والی مزدا گاڑی تیز رفتاری کے باعث ٹائر پھٹنے کے بعد الٹ گئی، نتیجے میں مرد، خواتین اور بچوں سمیت 15 سے زائد افراد شدید زخمی ہوئے، زخمیوں کو قبو سعید خان رورل ہیلتھ سینٹر اور لاڑکانہ چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کیا جہاں 60 سالہ خاتون عائشہ بروہی دم توڑگئیں جبکہ زخمیوں 45 سالہ علی گل بروہی، نوجوان علی احمد، بچے سعید احمد، وحید احمد، بچیاں راشدہ، رضیہ و دیگر شامل ہیں، جنہیں طبی امداد دی گئی۔ ڈاکٹروں کے مطابق زخمی علی گل بروہی کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ زخمیوں کے ورثا کے مطابق روڈ حادثے میں زخمی افراد میہڑ سے خضدار جارہے تھے جو کہ بلوچستان کے علاقے باریجہ میں روڈ حادثے میں زخمی ہوئے جبکہ اسپتال میں 60 سالہ خاتون دم توڑ گئی۔ دوسری جانب متوفی خاتون کی لاش ورثا میہڑ لے گئے۔