شیخ رشید کے بیانات چینی اسکینڈل سے توجہ ہٹانے کیلیے ہیں،مریم اورنگزیب

139

اسلام آباد (نمائندہ جسارت )مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید کے بیانات چینی اسکینڈل رپورٹ میں تاخیر سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے ،شیخ صاحب کورونا سے مرتے عوام پر توجہ دیں ،شہبازشریف کے غم سے باہر نکلیں ،شیخ رشید کی سیاست کا جنازہ اس دن نکل گیا تھا جس دن انہوں نے مسلم لیگ اور نوازشریف کے ساتھ غداری کی تھی،شیخ رشید صاحب20برس سے اپنی سیاست کامردہ ہر نئی جماعت کے کاندھے پر اٹھائے پھررہے ہیں ۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ اپوزیشن لیڈر کے خلاف بیانات سے حکومت کی کرپشن ، نالائقی اور بے حسی چھپ نہیں سکتی ۔ انہوں نے کہاکہ پارٹی قیادت کے خلاف جھوٹے بیانات پر کارکنان مشتعل ہوئے تو اس کے ذمہ دار شیخ رشید صاحب ہوں گے۔