ایران نے نہیں امریکا نے عالمی قوانین کی دھجیاں اڑائیں‘ روس

227

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) روسی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ایران نے نور سیٹلائٹ لانچ کر کے اقوام متحدہ کے قوانین کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی۔ وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے کہا کہ امریکا کے ایران پر تمام الزامات بے بنیاد ہیں،جب کہ خود واشنگٹن نے کئی بار سلامتی کونسل کی قراردادوں کو پیروں تلے روندا ہے۔ وزارت خارجہ کی خاتون ترجمان نے مزید کہا کہ سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 اور جوہری معاہدے کی رو سے ایران کی خلائی سرگرمیوں پر پابندی نہیں عائد کی جاسکتی۔ ماریا زاخارووا نیاس نے زور دیا کہ امریکا کی جانب سے ایران کے میزائل ایٹمی وار ہیڈز سے خطرات کا واویلا بے بنیاد ہے۔