قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ مکمل کر لیے گئے

184

کراچی(اسٹاف رپورٹر) قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ خواجہ جنید کا کہنا ہے کہ2 روز میں 35 سے زائد کھلاڑیوں کے ویڈیوز کے ذریعے فٹنس ٹیسٹ مکمل کر لیے گئے۔ قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ خواجہ جنید نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران ویڈیوز کے ذریعے کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ مکمل کر لیے گئے ہیں۔خواجہ جنید نے بتایا کہ 3 ہفتوں کی فٹنس ٹریننگ کے بعد 35 سے زائد کھلاڑیوں کی فٹنس کا ویڈیوز کے ذریعے جائزہ لیا گیا۔قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ خوشی ہے مشکل اور محدود حالات میں کھلاڑیوں نے فٹنس پر کام کیا، ابتدائی رپورٹس کے مطابق کھلاڑیوں کا فٹنس لیول برقرار رکھنا خوش آئند ہے۔خواجہ جنید نے کہا کہ کھلاڑیوں کو روزوں کے دوران نیا فٹنس پلان دیا جائے گا، تفصیلی رپورٹ بنائی جا رہی ہے جس کے بعد کھلاڑیوں کو پلان دیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ کھلاڑیوں کو روزوں کے دوران سختی سے ڈائٹ پلان پر عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔