حمزہ شہباز نے عدالت عظمیٰ میں درخواست ضمانت دائر کر دی

127

لاہور (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شریف نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں اپنے اوپر عائد منی لانڈرنگ کیس میں درخواست ضمانت دائر کر دی ہے۔ انہوں نے درخواست ضمانت اپنے وکلاء کے توسط سے دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں خصوصی قانون نیب کے دائرہ اختیار میں نہیں۔ انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کے لیے ان کے خلاف بے بنیاد مقدمہ بنایا گیا ہے۔ درخواست ضمانت میں چیئرمین نیب اور ڈی جی نیب کو فریق بناتے ہوئے عدالت عظمیٰ سے ضمانت پر رہائی کی استدعا کی گئی ہے۔ درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ ایک خصوصی قانون ہے۔