اسلام آباد (جسارت نیوز) پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل کرنل ریٹائرڈ ناصر تنگ نے خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے قومی باکسر معتصم باللہ کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور دعا ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ انہوں نے تعزیتی پیغام میں کہا کہ مرحوم کی باکسنگ کے کھیل کے لئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔