حکومت اپنی ناکامیوں پر علماء کو مورد الزام ٹھہراتی ہے: سراج الحق

397

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ حکومت اپنی ناکامیوں پر علماء کرام کو موردالزام ٹھہراتی ہے جو درست نہیں۔

سینیٹر سراج الحق نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومت خوف فیصلہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتی اور علماء کرام کے خلاف پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا ہے کہ اگر واقعی فیصلے علماء کرام کر رہے ہیں تو وزارت عظمیٰ کسی عالم دین کے حوالے کریں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ فیصلہ کرنا حکومت کا کام ہے، اپنی ناکامیوں پر علماء کران کو مورد الزام ٹھہرانا درست نہیں۔