منی لانڈرنگ کیس ، حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع

99

لاہور(نمائندہ جسارت) لاہور کی احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے آمدن سے زاید اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیس میں حمزہ
شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کردی۔ کورونا وائرس کے پیش نظر حمزہ شہباز کو عدالت میں پیش نہ کیا جا سکا۔ عدالت نے حمزہ شہباز کو آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 4 مئی تک ملتوی کردی۔ عدالت نے نیب کو کیس کا ریفرنس جلد دائر کرنے کا حکم بھی دے دیا۔