نوابشاہ کے علاقے منوآباد میں 7 افراد میںکورونا وائرس کی تشخیص

313

نواب شاہ(بیوروپورٹ)نوابشاہ کے علاقے منوآباد میں 7 افراد میںکورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ کورونا وائرس سے ہلاک شخص کی تدفین میں شہریوں کی بھرپور شرکت اور ضلعی انتظامیہ کی سنگین لاپروائی کے باعث لاکھوں شہریوں کی جان خطرے میں ڈال دی ہے ۔ بیس افراد میں سے سات کیٹیسٹ رپورٹ مثبت آگئی۔شہر میں شدید خوف ہراس۔سیلکیے گئے علاقے میں مزید سختی کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق ایک ہفتے قبلکورونا وائرس سے انتقال کرنے والے سعید قریشی کے اہل خانہ کے لیے گئے نمونے کی رپورٹ سامنے آگئی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق سعید قریشی کے انتقال کے بعد گھر والے اور اہل محلہ سے بیس افراد کے خون کے نمونے لیے گئے تھے جس کی رپورٹ جاری کردی گئی جس کے مطابق سعید قریشی کے گھر کے چار افراد ،کام کرنے والی ماسی اور دو پڑوسی شامل ہیں۔ سات افراد کی کورونا رپورٹ مثبت آنے کے بعد شہر بھر شدید خوف ہراس پھیل گیا ہے۔ پولیس نے سیل کیے گئے علاقہ میں مزید سختی کرتے ہوئے شامیانے لگا کر آمد رفت مکمل بند کردی ہے ۔کورونا وائرس کی جن افراد میں تصدیق ہوئی ہے ان میں مرحوم سعید قریشی کی بیوی یاسمین،بیٹا اویس،بہو اسماء، دو پوتیاں مناہل، ام ہانی، پڑوسی عبدالستار اور کام والی ماسی سمیرا شامل ہیں۔ رپورٹ آنے کے بعد پولیس اور محکمہ صحت کی ٹیم علاقے میں پہنچ گئی اور مزکورہ افراد کو آئیولیشن وارڈ میں منتقل کرنے شروع کردیے جبکہ علاقہ کو مزید چودہ دن کے لیے قرنطینہکردیا گیا ہے۔ دوسری جانب شہری تنظیموں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اعلی سطحی تحقیقاتی کمیٹی بنائی جائے اور اس سنگین غفلت میں ملوث افراد کو سزا دی جائے۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر شہید بے نظیر آباد ابرار احمد جعفر نے میڈیا کو بتایا کہ اس وقت آئسولشین وارڈ میں 72 افراد زیر علاج ہیں جبکہ 4 افراد صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو چلے گئے ہیں۔ گزشتہ روز کورونا وائرس کا شکار ہونے والے فرد کی فیملی کے ٹیسٹ لیے گئے ہیں جن کی تعداد 20 کے قریب ہے۔ ان میں 7 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ ہمارے ضلع میں ہی نہیں تمام اضلاع میں سیکورٹی کے ساتھ ساتھ عوام کو ہمارا ساتھ دینا ہوگا ۔عوا م وائرس کی وباء سے بچنے کے لیے حفاظتی تدابیر پر عمل پیرا ہوں، ہم ایک ایک گھر کو سیل نہیں کر سکتے اور نہ ہی ہمارے پاس اتنے وسائل ہیں۔ انھوں نے کہا کہ یہ وباء انسانوں سے انسانوں کو لگ رہی ہے لہذا اس میں عوام ہمارے ساتھ ہر ممکن مدد کرے۔