استنبول: کورونا وائرس کی وبا کے دوران امدادی سامان پہنچانے کیلئے ترکی یورپ کیلئے مسیحابن گیا۔
ترک صدر رجب طیب اردوان کی قیادت میں ترکی نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ کیلئے یورپ سمیت پاکستان کو بھی طبی سازو سامان پہنچایا جس سے یورپ میں ترکی مسیحا کے روپ میں سامنے آرہا ہے۔
برطانیہ کی رائل ائیرفورس کے کارگو طیارے میں ترکی نے طبی سازو سامان لوڈ کیا جس میں این 95 ماسک، کورونا تشخیص کیلئے کٹس وغیرہ شامل تھیں۔
یاد رہے کہ کورونا وائرس سے متاثرہ یورپی ملک برطانیہ کو اس سےقبل بھی ترک فضائیہ کےفوجی کارگو طیارے کے ذریعے امداد فراہم کی جاچکی ہے۔
قبل ازیں برطانوی وزیرآباد کاری رابرٹ جینک نےاپنے ایک بیان میں سامان کی کمی کا ذکرکرتےہوئے ترکی سے 84 ٹن طبی سازوسامان سمیت 4 لاکھ گاؤن دینے کی درخواست کی تھی۔