کراچی میں لاک ڈاؤن کے دوران سماجی فاصلے کا خیال نہ رکھنے پر امتیاز سپر اسٹور کی ایک برانچ کو سیل کردیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر نےپولیس کے ہمراہ کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں کارروائی کرتے ہوئے امتیاز سپر اسٹور کو سیل کردیا ہے، سپر اسٹورمیں سماجی فاصلے کا خیال نہیں کیا جا رہا تھا۔
حکومتی اقدامات کی خلاف ورزی پر اسٹورکو دوسری بارسیل کیا گیا ہے۔