تہران: ایران نےمقامی طور پر تیار کردہ راکٹ کے ذریعے فوجی سیٹلائیٹ زمین کے گرد مدار میں بھیج دیا۔
ایرانی فوجی دستے پاسدارن انقلاب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پہلی مرتبہ ان کی فوجی سیٹلائٹ کامیابی کے ساتھ مدارمیں بھیج دی گئی ہے، نور۔ ون نامی فوجی سیٹلائیٹ ٹو۔سٹیج کو راکٹ قاصدکےذریعے گزشتہ روز ایران کے وسطی صحرائی علاقے میں بنائے گئے لانچنگ پیڈ سے روانہ کیا گیا۔یہ سیٹلائیٹ سطح زمین سے 425 کلومیٹر کے فاصلے پراپنے مدار میں پہنچ گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران فوجی سیٹلائیٹ کو زمین کےگرد مدار میں بھیجنے کی ایران کی متعدد کوششیں کامیاب نہیں ہوسکی تھی۔
دوسری جانب امریکی صدر نے اس اقدام کو اشتعال انگیزی اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کےمنافی قرار دیا ہے۔
I have instructed the United States Navy to shoot down and destroy any and all Iranian gunboats if they harass our ships at sea.
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) April 22, 2020
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام دیا کہ انہوں نے امریکی بحریہ سے کہا ہے کہ اگر کوئی ایرانی “گن بوٹس” انہیں سمندر میں پریشان کریں تو وہ ایک یاسبھی کو تباہ کردیں۔