اسلام آباد (اے پی پی+ آن لائن )وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آئل مارکیٹ میں مندی کی وجہ سے خلیجی ممالک میں بہت پاکستانی بیروزگار ہونے کا شدید خدشہ ہے۔ بدھ کو فنکشنل کمیٹی برائے متاثرین کورونا وائرس کے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ افریقی ممالک میں موجود 2054 پاکستانیوں کی وطن واپسی کے منتظر ہیں جن میں سے 492 سوڈان، 149 تنزانہ ،53 چارڈ اور باقی دیگر افریقی ممالک میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس مئی کے آخر اور جون کے شروع میں بلندترین سطح پر آنے کا امکان ہے، ہمیں تیار رہنا چاہیے ۔وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان غریب ملک ہے،ہم مستقل لاک ڈاؤن نہیں کرسکتے، ہمیں تمام عوامل کو پیش نظر رکھتے ہوئے لائحہ عمل مرتب یا تبدیل کرتے رہنا ہوگا۔