ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت) گلگت سے تعلق رکھنے والے سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے سپاف کے سابق صدر شاہد گلگتی نے حکومت سندھ کا شکریہ اداکیا ہے کہ انہوں نے زرعی یونیورسٹی میں لاک ڈائون کی وجہ سے پھنسے ہوئے طلبہ کو گلگت بھیجنے کا انتظام کیا ۔انہوں نے یہ بات اپنے ایک بیان میں بتائی کہ گلگت اور بلتستان کے 2600 سو طالب علم سندھ کے اندر لاک ڈائون کی وجہ سے پھنسے ہوئے تھے جنہیں حکومت سندھ نے اپنے خرچے پر کورونا ٹیسٹ کرانے کے بعد ان کو اپنے علاقے میں بھیجنے کا بندوبست کیا۔ انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ کا شکریہ اداکیاہے ۔