نوابشاہ ،ایس ایچ او محمد حسین کھرل کا شہری پرتشدد،بیٹے کا احتجاج

135

نواب شاہ (سٹی رپورٹر)قاضی احمد شیر محمد کالونی کے رہائشی اور یوسی ڈیران کے سیکرٹری غلام نبی انڑ کے بیٹے جام عبدالرحمن انڑ نے تعلقہ پریس کلب پہنچ کر پولیس کی جانب سے اپنے والد پر کیے گئے مظالم کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ تین روز قبل سماٹ ہوٹل کے ساتھ دکان کے قریب موجود میرے والد کو ایس ایچ او محمد حسین کھرل نے پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ مل کر بلاجواز شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس کی وجہ سے وہ وہیں پر بے ہوش ہوگئے اور آج تین روز گزرنے کے بعد بھی ہوش میں نہیں آئے ہیں اس وقت وہ کراچی کے ایک نجی اسپتال میں داخل ہیں اور مسلسل بے ہوشی کی حالت میں ہیں۔ ایس ایچ او قاضی احمد نے میرے والد کو گالیاں دیں اور ان پر بے جا تشدد کیا اور اس کے بعد ان پر جھوٹا مقدمہ بھی داخل کردیا جو کہ سراسر ناانصافی ہے۔ عبدالرحمن انڑ نے وزیراعلیٰ سندھ،آئی جی سندھ،ڈی آئی جی اور ایس ایس پی شہید بینظیر آباد سے مطالبہ کیا ہے ایس ایچ او قاضی احمد کیخلاف فوری انکوائری کرائی جائے اور میرے والد پر قائم کیے گئے جھوٹے مقدمے کو بھی فوراً ختم کیا جائے ورنہ ہم ان مظالم کیخلاف شدید احتجاج کریں گے۔